پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 32 بچوں اور 2 ملازمین میں مہلک وبا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں کورونا کیسز سامنے آنے پر دو اسکول سیل کردیے گئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہناہے کہ گوجرانوالہ میں 24 طلبہ اور ننکانہ صاحب میں 7 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بھکر، لودھراں میں ایک ایک بچہ جب کہ 2 اسکولوں کے 2 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ننکانہ صاحب میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول سیل کردیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کے لیے 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کےنمونے لیے جاچکےہیں، 2 سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول 5 دن سیل کردیا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہناہے کہ صوبے بھر میں جس بھی اسکول سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شکایات ہوں گی انہیں فوری طور پر سیل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News