Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کے نام ایک اور بین الاقوامی اعزاز

Now Reading:

ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کے نام ایک اور بین الاقوامی اعزاز
dr atta ur rehman

ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کی سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہنے کے لیے بین الاقوامی جرنل ”مالیکیولز“ نے خصوصی شمارہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس جرنل کی اشاعت معروف بین الاقوامی پبلشر ایم ڈی پی آئی کے تحت ہوتی ہے، اس جرنل سے دنیا کے اہم ممالک کی سائنس سوسائٹیز منسلک ہیں جن میں انٹر نیشنل سوسائٹی آف نیوکلیوسائیڈز، نیوکلیوٹائیڈز اینڈنیوکلیئک ایسڈ، اسپینش سوسائٹی آف میڈیسنل کیمسٹری، اور انٹر نیشنل سوسائٹی آف ہیٹروسائکلک کیمسٹری شامل ہیں، اس شمارے میں پروفیسر عطاالرحمٰن کی گراں قدر خدمات کو اُجاگر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروفیسر عطاءالرحمٰن نے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کی حیثیت سے اسلامی دنیا 40 ممالک میں ہزاروں نوجوان سائنسدانوں کی معاونت کی اور ان کی اصلاحیتوں میں  اضافے کے لیے کئی اقدامات کئے۔

پروفیسرعطاء الرحمٰن وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے ٹاسک فورس کے وائس چیئر مین اور ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شریک سربراہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر