Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آذربائیجان اور آرمینیا ایک بار پھر کشیدگی کم کرنے پر رضامند

Now Reading:

آذربائیجان اور آرمینیا ایک بار پھر کشیدگی کم کرنے پر رضامند

آذربائیجان اور آرمینیا ایک بار پھر متنازع سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر کشیدگی کم کرنے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر اتفاق جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔روس، فرانس اور امریکا کے مندوبین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے جنیوا میں جمعے کے روز ملاقات کی، ملاقات میں شہری آبادی کو نشانہ نہ بنانے اور فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا جنگ کے دوران بنائے گئے قیدیوں کی فہرست کے تبادلے پر بھی رضامند ہو گئے ہیں۔

جینیوا میں ہونے والے مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک جنگ بندی کی تصدیق کے ممکنہ طریقہ کار پر بھی بات چیت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر