Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم کی اولیں ترجیح ہے،شفقت محمود

Now Reading:

پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم کی اولیں ترجیح ہے،شفقت محمود
Shafqat Mehmood is not happy with his popularity on social media

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم عمران خان کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں میں پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کے تحت اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی پہر غوروخوض مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب شوکت علی، سیکریٹری خزانہ محمد عبداللہ سنبل، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد ارشد نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید نے قرنطینہ کی وجہ سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء پر بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید نے کہا کہ اختیارات اور اثاثہ جات کی تقسیم اور منتقلی کے عمل پر کام جاری ہے جبکہ نئے بلدیاتی نظام کو وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہر  اقدام کر رہے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ نظام نچلی سطح پر عوام کو اختیارات کی منتقلی کا ضامن ہے، اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہونا چاہیے جبکہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم عمران خان کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کی تیاری میں بھرپور راہنمائی کی جبکہ نیا بلدیاتی قانون ہر لحاظ سے جامع اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ سمیت متعدد شعبے لوکل گورنمنٹ کے پاس چلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، مریم نواز
وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرینگے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، ذرائع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر