Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسی گیلانی گرفتار

Now Reading:

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسی گیلانی گرفتار
موسی گیلانی

ملتان: پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسی گیلانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے  پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے 4 بیٹوں سید عبدالقادر گیلانی،  علی موسی گیلانی ، حیدر گیلانی اور قاسم گیلانی کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان، ڈویثرنل صدر خالد لودھی کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنر احسن اقبال کی جانب سے بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملتان میں 30 نومبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاری کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے ریلی نکالی، ریلی میں شریک سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید موسیٰ گیلانی نے ایف آئی آر کی کاپی پھاڑ دی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر