Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے دورہ کابل کے اخراجات سامنے آگئے

Now Reading:

وزیراعظم کے دورہ کابل کے اخراجات سامنے آگئے
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل کے اخراجات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل کے اخراجات سامنے آگئے جس کے تحت وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گیارہ ہزار ڈالر اخراجات آئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے باعث ماضی کے مقابلے میں سب سے کم اخراجات ہوئے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے دوہزار نو میں افغانستان کا دورہ کیا ، صدر آصف زرداری کے دورے پر 44ہزار ڈالر اخراجات آئے جبکہ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے 2012میں افغانستان کا دورہ کیا ،راجا پرویز اشرف کے دورہ پر 51ہزار ڈالر اخراجات آئے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2015 میں کابل کا دورہ کیا، نواز شریف کے دورہ پر 58 ہزار ڈالر سرکاری خزانہ سے لگائے گئے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کےلئے پرعزم ہے، تاہم فوج کے ذریعے مسائل کے حل پریقین نہیں رکھتا ہوں۔

یاد رہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنا پہلا دورۂ افغانستان مکمل کیا جہاں انھوں نے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کیا جہاں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب ایک جانب افغانستان میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے ہونے کے باوجود ملک میں شدت پسندی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر