دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین کی جانب سے خراب خوراک کو دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ خراب خوراک کے بعد بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی تحقیق میں 2017 میں دل کے دورے اور انجائنا سے ہونے والی تقریبا نو ملین اموات کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر متاثرہ افراد بہتر خوراک کو اپنی زندگی کا حصۃ بناتے تو دوتہائی سے زیادہ سے بھی بچا جاسکتا تھا۔
ماہرین نے تحقیق میں یہ بھی کہا ہے کہ مناسب غذا سے برطانیہ کے60 ہزار شہری دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا اطلاق ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرز کے ممالک پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غذا میں میٹھے مشروبات، پراسیسڈ فوڈ، چکنائی، زیادہ نمک اور چینی کے بجائے زیادہ مچھلی، سبزیاں اور پھل کے استعمال کرکے 60 ہزار سے زائد اموات کو روکا جا سکتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News