Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریا میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

Now Reading:

آسٹریا میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

آسٹریا میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ 26 دسمبر سے 18 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویانا میں کورونا وائرس کی بڑھتی سطح کو دیکھتے ہوئے  حکومت  نے جمعہ کو اپنا پہلا فیصلہ ختم کردیا اور کرسمس کے بعد ایک نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں لاک ڈاؤن کے دوران سب تجارتی مراکز 18 جنوری تک بند رہیں گے جبکہ  ریسٹورنٹس اور ہوٹل 24 جنوری تک بند رہیں گے-

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے لاک ڈاؤن کا اطلاق ہر اس فرد پر ہوگا جس نے جنوری کے وسط میں ہونے والے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹوں کے دوسرے مرحلے میں حصہ نہیں لیا جبکہ 15 تا 17 جنوری تک آسٹریا میں منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ لوگ بڑے پیمانے پر ٹیسٹوں میں شرکت کریں۔

وزیراعظم سبسٹین کرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وبائی امراض کے وقت سیاحت و  ثقافت اور معیشت کی بحالی کا واحد راستہ  ایک ہی وقت میں تعداد کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر