Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو نہیں مانتے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو نہیں مانتے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو نہیں مانتے۔

سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صنعت کار آج مجبور ہوکر سندھ اسمبلی میں آئے ہیں، گیس ان کا حق ہے کیوں نہیں دیتے ہیں، وفاق اس پر ڈاکہ مار رہی ہے، وفاقی حکومت نے مردم شماری منظور کردئیے، جی ڈی اے وفا قی حکومت سے نکلیں، چلیں وفاقی حکومت نہ چھوڑیں لیکن سندھ عوام کے لیے بات تو کریں، جس صوبے میں گیس پیدا ہو تو اس صوبے کو پہلا حق ملنا چاہیے، وزیر اعظم کے اپنے لوگ انہیں مس گائیڈ کررہے ہیں اور وہ مس گائیڈ ہورہے ہیں، ہم نے کہا 15 سو ایم ایم ایف سی ڈی گیس دے دیں، اس خط کا جواب بھی گزشتہ حکومت پر ڈال دیا، سندھ کے شہریوں کے چولہے نہیں جل رہے، دوسرا حق صنعتکاروں کا ہے، وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو نہیں مانتے ہیں، اگر گیس کی شارٹیج ہوجاتی ہے تو آئین کو فالو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس دے رہے ہیں، گزشتہ دنوں پورا ملک اندھیرے میں چلا گیا، وہ بی گزشتہ حکومت پر ڈال دیا، گیس کا معاملہ گزشتہ حکومتوں کا نہیں ہے، یہاں انڈسٹریلسٹ کو بیٹھا کر آر ایل این جی پر دستخط کرائے گئے، ان سے قیمت آر ایل این جی کی لی جاتی ہے لیکن گیس نہیں دی جارہی ہے، یہ سندھ کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، یہ سندھ کے ووٹ کے لوگوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں، ہم فالو اپ کررہے ہیں، میرے خطوطِ دیکھ لیں، بے حسی کا طرف سے ہے آپ دیکھ لیں، آئین کو فالو نہیں کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مجھ پر چاہے جتنی مرضی تنقید کریں، اللہ تعالیٰ اتنی طاقت مجھے دیتا ہے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ کو آر ایل این جی کی سمجھ ہی نہیں آئی ہے، آپ ملک کے لوگوں کو کچھ خیال کریں، یہ جو مس مینجمنٹ کی وجہ سے ہمارے لوگوں کو نہ بجلی مل رہی ہے نہ گیس مل رہی ہے، یہ کہتے میں نہیں چھوڑوں گا، نا چھوڑو لیکن لوگوں سے غلط بیانی تو نہ کریں، پورے ملک کی بجلی چلی گئی ان کو ایک فور میں ملا بس، تمام معاملات کا حل موجود ہے اگر کھلے دماغ سے بات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر