Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی : کورونا کے علاج کےلئے نیا طریقہ آزمانے کا فیصلہ

Now Reading:

جرمنی : کورونا کے علاج کےلئے نیا طریقہ آزمانے کا فیصلہ

دنیا بھر میں لاکھوں افراد کووڈ 19 سے متاثر اور سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ایسی کوئی خاص دوا سامنے نہیں آئی ، جو اس بیماری کا علاج کرنے میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کا علاج اینٹی باڈیز سے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جرمنی اس لحاظ سے پہلا یورپی ملک ہو گا جو اینٹی باڈیز سے علاج کرے گا۔

اس سلسلے میں جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چارہزار 86 ملین ڈالرز کے عوض دو لاکھ خوراکیں بھی خرید لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  جرمنی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو یہ خوراکیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement

 جرمنی نے ایک امریکی دوا ساز کمپنی ریجنی رون اور ایلی للی سے اینٹی باڈی کاک ٹیل حاصل کی ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی ریجنی رون کمپنی لیبارٹری میں تیار کردہ دو قسم کی اینٹی باڈیز کو ملا کر کاک ٹیل تیار کرتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان اینٹی باڈیز میں انفیکشن سے لڑنے والے پروٹین موجود ہوتے ہیں جو کورونا وائرس کو انسانی خلیوں میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

جرمنی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے دو مختلف اقسام کی اینٹی باڈیز یونیورسٹی کے اسپتالوں میں مہیا کردی جائیں گی۔

جرمنی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی ابتدائی اسٹیج میں اینٹی باڈیز کے ذریعے علاج بیماری کو مزید بگڑنے سے روک سکتا ہے۔

واضح رہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب گزشتہ سال کورونا وائرس کا نشانہ بنے تھے تو میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا علاج اینٹی باڈیز کاک ٹیل سے ہی کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر