Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ممبران اسمبلی ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کو ووٹ دیں،سراج الحق

Now Reading:

ممبران اسمبلی ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کو ووٹ دیں،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کو ووٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیسے اور طاقت کے زور پر الیکشن کے عمل کو ہائی جیک کرلیا جاتاہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ جتنی سیاست سے دور رہے گی اتنی ہی باوقار رہے گی جبکہ اعلیٰ عدالتوں سے توقع ہے کہ نظریہ ضرورت کو دفن کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کریں گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر پر نیشنل ایکشن پلان کی تیاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر پائیدار جمہوریت کے قیام کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی، آنے والا دور شہزادے ، شہزادیوں کا نہیں ، ان کا ہے جن کا جینا اور مرنا ملک و قوم کے لیے ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک جا کر بھارت کے حوالے سے انتہائی کمزور موقف اپنایا جبکہ کشمیر کی آزادی کے لیے نئی دہلی سرکار کے سامنے مضبوط موقف اپنانا ہوگا۔

Advertisement

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سینیٹ الیکشن سے متعلق ریفرنس کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہیں، سیاسی جماعتوں کو آپس میں الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کرنے چاہیے جبکہ سیاسی سموگ سے جان چھڑانے کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

 امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر شخص پودا لگائے جبکہ قوم موسم بہار کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا
گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثناء اللہ
آئی ایم ایف کا پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ
آئی ایم ایف کی انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ مریم نواز کا ماؤں کی عظمت کو سلام
ناران روڈ گھنول کے مقام سے سلائیڈنگ کے باعث بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر