Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب پالتو جانوروں کے بھی مہلک وبا کے ٹیسٹ ہونگے

Now Reading:

اب پالتو جانوروں کے بھی مہلک وبا کے ٹیسٹ ہونگے

جنوبی کوریا میں ایک حکومتی عہدیدار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں پالتوں بلیوں اورکتوں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ملک کے جنوب مشرقی شہر جنجو میں ایک بلی کے بچے کی وجہ سے ایک انسان میں کورونا وائرس منتقل ہونے کا کیس سامنے آیا ہے۔

 شہری حکومت کے امراض قابو پانے والے ایک اہلکار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جانوروں کے ٹیسٹ جانوروں کے گھر کے قریب ایک ویٹرنریرین سمیت صحت کے کارکنوں کی ایک ٹیم کے ذریعہ کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف بلیوں اور کتوں میں علامات ظاہر ہوئی ہیں اور ان کے علاوہ زیادہ تر پالتو جانوروں میں علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ پالتو جانور کے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ایسے جانور کو 14 دن تک گھر میں ہی قرنطینہ کروانا پڑے گا کیونکہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ وائرس پالتو جانوروں سے انسان کو بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

 اگر علامات پائے جانے والے پالتو جانوروں کے مالکان دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہوں تو ایسے جانوروں کو مغربی سیول میں شہر کی حکومتی سہولت میں قرنطینہ کے لئے لے جایا جائے گا۔

Advertisement

جنوبی کوریا کے حکومتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اپنے پالتو کتوں کو چلتے وقت لوگوں اور دوسرے پالتو جانوروں سے کم سے کم 2 میٹر دور رکھیں اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر