پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈی چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے میں شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کا کوئی صوبہ نہیں ہوتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے پیاروں کے لئے اسلام آباد کی سڑکوں پر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، انکے دلوں پر کئی سالوں سے یہ قیامت گزر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے انسان کے دعوی زیادہ ہوتے ہیں لیکن اقتدار کے بعد وہ سب دعوے اور وعدے بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آپکا فرض ہے کہ انکے پیاروں کو پتا ہی دے دیں کہ وہ زندہ ہیں یا مر گئے ہیں۔
مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے زیادہ تر کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
مریم نواز نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ آپ ہی کے لوگ ہیں، آپ آئیں انکی بات سنیں اور انکے سر پر ہاتھ رکھیں۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب، طارق فضل چوہدری اور دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News