Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ مفتی اعظم کا اہم بیان

Now Reading:

کیا کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ مفتی اعظم کا اہم بیان

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور تمام بڑے ممالک میں اسے ہر شہری کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رمضان کی آمد، آمد ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کےلیے لگائی جانے والی ویکسین روزے کی حالت میں لی جاسکتی ہے یا نہیں؟

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کمیٹی کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

مفتی اعظم نے کہا ہے کہ ویکسین پٹھے میں لگائی جاتی ہے جس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی ویکسین کھانے پینے کی کوئی شے ہے۔

دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا ہے کہ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں بھی اس وقت ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور رمضان سے قبل ہی وہاں کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے علماء کرام کی رائے ہی حتمی ہو گی لیکن برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین روزے کی حالت میں بھی لی جاسکتی ہے۔

برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں اس وقت دی جانے والی کورونا ویکسین سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا لہٰذا شہریوں کو رمضان کی وجہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی ویکسین پٹھوں کے ذریعے دیا جانے والا انجیکشن ہے جو اس وقت ویکسین دیے جانے کا واحد طریقہ کار ہے اسی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل روزے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر