Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں وزن کم کرنے کا فارمولا

Now Reading:

رمضان میں وزن کم کرنے کا فارمولا

رمضان المبارک میں مسلمان مسلسل روزے رکھ رہے ہوتے ہیں، جس سے انسانی جسم میں تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہیں،سحری اور افطار کے درمیان طویل وقت تک معدہ خالی رہتا ہے، افطار کا وقت آپکے معدے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیوں کے معدہ مکمل طور پر خالی ہوچکا ہوتا ہے اور اس وقت جو چیز بھی آپ کے جسم میں جائے گی تیزی سے ہضم ہوجائے گی۔

گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں وزن میں کمی سے لے کر دل، گردوں اور پھیپھڑوں کی صحت میں اضافہ اور جِلد صاف، خوبصورت ہوتی ہے، انسان خود کو چاق و چوبند اور توانا محسوس کرتا ہے، طبیعت کا بوجھل پن منٹوں میں غائب ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خود کی صحت اور خوبصورتی پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ایک ماہ تک مسلسل گرم پانی کا استعمال کر لیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو حیران کر دیں گے اور گرم پانی کا استعمال آپ کی مجبوری بن جائے گا۔

گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں ذہنی و جسمانی پٹھوں کے تناؤ میں کمی آتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے رمضان کے دوران جہاں مرغن غذاؤں اور زیادہ کھانے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے وہیں گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بے شمار فوائد بھی گنوائے جاتے ہیں۔

Advertisement

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں انسانی جسم کے اندرونی اعضاء فوراً فعال ہو جاتے ہیں اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر