Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے 6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کیس کافیصلہ

Now Reading:

عدالت نے 6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کیس کافیصلہ

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کیس کافیصلہ سنا دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے کارکن فیصل عرف موٹا، عبید عرف کے ٹو، نادر شاہ، عامرعرف سرپھٹا اور دیگر کو دھماکا خیز مواد کے الزام سے بری کردیا گیا۔

پراسیکیوشن صرف 13 ملزمان کے خلاف کیس ثابت کر سکی۔

عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید، ملزم فرحان شبیر عرف ملا، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی۔

دیگر 9 ملزمان امتیاز،کاظم رضا، عبد القادر ہنگورو، ندیم احمد، عامر توتلا، شکیل عرف بنارسی، محمود حسین مشتاق جاوید، عامر بونا کو 6، 6 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزمان پر 30، 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ محمد فیضان، ساجد، نعمان، آصف، حسیب الرحیم، محمد زبیر نعیم، رضوان، توصیف، فیضان، ممتاز اور وجیہ الرحمان کو بری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

عدالتی حکم کے مطابق ملزمان کا جیل میں گزارا گیا وقت بھی سزا میں شمار کیا جائے گا، ملزمان کے وکلا کے مطابق 6 سال سزا پانے والے 9 ملزمان اپنی سزا پوری کرچکے ہیں، جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعدملزمان کو رہا کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر