Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ غزل اقبال بانو کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

Now Reading:

ملکہ غزل اقبال بانو کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

ملکہ غزل اقبال بانو کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے لیکن ان کی کھنک دار اور سریلی آواز کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔

لیجنڈری گلوکارہ کے تعارف کیلئےاتنا کہنا کافی ہوگا کہ انہوں نے جو بھی گایا اسے ہمیشہ کے لیے امر کردیا، جن نغموں کو چھوا انہیں جاوداں کردیا۔ ملکہ غزل کی گائی ہوئی غزلیں اورنغمے آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔

دشت تنہائی میں اے جان جہاں لرزاں ہیں

تیری آواز کے سائے ترے ہونٹوں کے سراب

اقبال بانو کو اپنی شخصیت کی طرح آواز کی پختگی کی وجہ سے انفرادیت حاصل تھی جبکہ موسیقی کے اسرار ورموز سے واقفیت آپ کی گائیکی کا خاصہ تھی۔ انہی خصوصیات کے ساتھ انھوں نے جس کلام کو بھی لے اور سُر کے ساتھ گایا، سامعین کو پھر یہ کلام کسی اور آواز میں نہ بھایا۔

Advertisement

تُو لاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے

پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے

فیض احمد فیض کی نظموں اور غزلوں پرجنرل ضیاکے دور میں غیر اعلانیہ پابندی کے دوران وہ اقبال بانو ہی تھیں جنھوں نےلاہورکےالحمرا آڈیٹوریم میں فیض صاحب کی سالگرہ والے دن ان کی مشہور زمانہ نظم ’ہم بھی دیکھیں گے‘ گائی، جو وہاں موجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سنی۔ فیض احمد فیض نےیہ غزل 1979ء میں لکھی تھی۔

جنرل ضیا کےدورمیں پاکستان میں نہ صرف فیض احمد فیض پر پابندی تھی بلکہ عورتوں کوساڑھی پہننےپر بھی اعتراض کیاجاتا تھا۔ اقبال بانونے نہ صرف الحمرا آڈیٹوریم میں فیض صاحب کی غزل گائی بلکہ اس دن وہ ریشمی ساڑھی پہن کر آئیں اور انتظامیہ کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انھوں نے ’ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے،‘ گایا اوروہاں موجود ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

ابتدائی زندگی

اقبال بانو28 دسمبر 1935ء میں دہلی میں پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی موسیقی کی شیدائی اور اس میں گہری دلچسپی رکھتی تھیں۔ اسی دلچسپی اور لگاؤ کو دیکھتےہوئے خاندان اور دوست احباب نے آپ کے والد سے درخواست کی کہ اقبال بانو کوباقائدہ موسیقی سیکھنے کی اجازت دی جائے۔ آپ کے والد نے بھی اپنی بیٹی کا جذبہ اور لگن دیکھتے ہوئے انکار نہ کیا، آپ نے کلاسیکی موسیقی سیکھنا شروع کردی۔ ان کا طبعی رجحان ہلکی پھلکی موسیقی کی بجائے نیم کلاسیکی گلوکاری کی طرف رہا۔

Advertisement

آپ نے ٹھمری اور دادرا استاد چاند خان سے سیکھیں۔ وہ ٹھمری، غزل، نظم، سرائیکی کافی اور پنجابی گیت یکساں مہارت سے گاتی تھیں۔

کرئیر کاآغاز

اقبال بانو کے استاد چاند خان نے آل انڈیا ریڈیو دہلی اسٹیشن پر گانے کے لیے آپ کی سفارش کی جس کومنظور کرلیاگیا۔ آپ نے آل انڈیا ریڈیو دہلی اسٹیشن سے اپنےباقائدہ کیریئر کا آغازکردیا اور وہاں چند سال گزارے۔

1952میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہوگئیں۔ اسی سال آپ کی شادی ایک پاکستانی زمیندار سے ہوگئی۔ شادی کے بعد موسیقی سے ناطہ توڑنے کے بجائے مزید گہرا ہوگیا اور آپ اپنے شوہر کے ساتھ ملتان آگئیں، جہاں آپ کو بطور غزل گلوکارہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

فیض احمد فیض کے کلام کو گانے سے متعلق مہدی حسن کے بعد سب سےپہلا نام اقبال بانو کا ہی آتا ہے۔ اقبال بانو نے فیض احمد فیض کے ساتھ احمد فراز ، علامہ اقبال اور مرزا غالب جیسے عظیم شعراء کی غزلیں اور کئی دیگر معروف شعراء کے گیت بھی گائے۔ ان مصرعوں کی ادائیگی کو سُر اور لے کے ساتھ ایسا گایا کہ وہ بےحد مقبول ہوئے۔

محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے

Advertisement

تری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے

پلے بیک سنگنگ کا آغاز

1950 میں ملکہ غزل نےپاکستانی فلم انڈسٹری میں پلے پیک سنگنگ شروع کردی اور اردو کے ساتھ آپ نے فارسی میں بھی غزلیں پڑھیں۔فارسی زبان میں آپ کی غزلوں کامعیار ایسا تھاجیسے اردو میں گارہی ہوں، سُرتال ہی نہیں تلفظ بھی شاعری میں جان ڈال دیتا تھا۔ امیر خسرو اور نظامی گنجوی کے کلام کو بھی انہوں نےامر کردیا۔ آپ کی گائی ہوئی غزلوں ،گیت اور نظموں کوپاکستان کے ساتھ ہندوستان، ایران اور افغانستان میں بھی بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

آپ نے پاکستان کی کئی مشہور فلموں گمنام (1954)،قاتل(1955)،انتقام (1955) ، سرفروش (1956)، عشق لیلیٰ(1957)اور ناگن (1959) میں پس پردہ اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پاکستان کی نوزائیدہ فلم انڈسٹری میں آپ کے گیتوں اور غزلوں کو اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل ہوئی۔

ہم دیکھیں گے

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

Advertisement

وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے

جو لوحِ ازل میں لکھا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر