Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی اے نے 19کمپنیوں کو موبائل فونز کی اجازت دیدی

Now Reading:

پی ٹی اے نے 19کمپنیوں کو موبائل فونز کی اجازت دیدی
پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 19 کمپنیوں کو موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پی ٹی اے نے 19 کمپنیوں کو مقامی سطح پر موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ 19 غیر ملکی اور مقامی کمپنیاں 2 جی، 3 جی اور 4 جی فونز تیار کریں گی۔ ابتدائی طور پر مینوفیکچررز اگلے دس سالوں کیلئے اپنے برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق مینوفیکچررز اپنے برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے جو پاکستان میں تیار ثقافت کو فروغ دیں گے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان مینوفیکچررز کے ذریعے تیار کردہ موبائل ڈیوائسز پاکستان میں فروخت کئے جائیں گے۔ پاکستان میں تیار کردہ موبائل ڈیوائسز خطے و دیگر مسابقتی مارکیٹوں میں بھی برآمد کئے جا سکیں گے۔

Advertisement

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ پلانٹس پاکستانی صارفین کے لئے کم قیمت والے ہینڈسیٹ فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے مینوفیکچروں کو پلانٹ لگانے کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے نتیجے میں پی ٹی اے نے 2021 میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر