Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی بچوں پر استعمال کرنے کی منظوری

Now Reading:

فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی بچوں پر استعمال کرنے کی منظوری

امریکی ادارے فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلے فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو 12سے 15سال تک کے بچوں پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کی منظوری کا مقصد امریکی اسکول کھلنے سے پہلے مڈل اسکول کے طلباء کو ویکسین کی فراہمی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کو ویکسین کی فراہمی سے امریکہ بھر میں کورونا سے متاثرہ کیسوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 588 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 581 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 64 لاکھ 53 ہزار 122 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 871 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر