Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعتکاف گھر پر ہی کریں، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

اعتکاف گھر پر ہی کریں، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس بار لوگ اعتکاف گھر پر ہی کریں، ہمارے لیےعوام کی زندگی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور انتظامیہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے میں مبارکباد کی مستحق ہے، شہر کے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے موثررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں ساؤتھ افریقہ کا وائرس پایا گیا ہے، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام موثر ہیں، موجودہ کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے، چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤ کے لئے موثر ہے۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 8 فیصد سےزائد مثبت کیسزوالےشہروں میں تمام ایس او پیزپرعمل ہوگا، افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑافائدہ ہواہے، صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ رمضان بازارسمیت مارکیٹس صبح 9 سے شام 6 بجےتک کھلی ہیں، ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 758 اور نجی اسپتالوں میں 391 مریض ہیں، آج 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، گوجرانوالہ میں100 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ ملتان اور گجرات میں 88 فیصد اور سرگودھا میں80 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، نجی اسپتال بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں، نجی اسپتالوں سے3 سو بیڈز بھی فری کورونا مریضوں کے لئے مل گئے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صحافیوں کی ویکسی نیشن کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، 50 سال سے زائدعمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کردی ہے، گزشتہ ہفتے ایوریج 55 ہزار روزانہ ویکسین لگائی گئی، ویکسین کی تین کروڑ ڈوزز کا آرڈردے دیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر