Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ میں کیا نیا آرہا ہے؟

Now Reading:

واٹس ایپ میں کیا نیا آرہا ہے؟

واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایک اور تبدیلی سامنے آنے والی ہے۔

واٹس ایپ صارفین کی آسانی کے لیے ایک اور فیچر متعارف کروانے جارہا ہےجس کیلئے کمپنی نے ‘نیو آرکائیو’ نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین غیر ضروری چیٹ سے دور رہ سکیں گے۔

پہلے اگر کسی غیر ضروری چیٹ کو آرکائیو کیا جاتا تھا تو وہ مکمل طور پر نظروں سے دور نہیں ہوتی تھی کیونکہ وہ شخص جس کی چیٹ آرکائیو ہوتی تھی اس کے میسج بھیجنے پر اسکرین کے اوپر اس کا نام شو ہوجاتا تھا اور آرکائیو ہوئی چیٹ ختم ہوجاتی تھی۔

تاہم اب آرکائیو ہونے والی غیر ضروری چیٹ نیا پیغام آنے کی صورت میں بھی اسکرین کے اوپر نہیں دکھائی دے گی۔

Advertisement

واٹس کی جانب سے یہ سہولت فی الحال بہت مخصوص بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کی پہنچ میں ہے جب کہ عام اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنے والے افراد کچھ عرصے بعد اسے استعمال کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے استعمال کیلئے سب سے پہلے ایپ کی سیٹنگز میں جائیں اور چیٹ کے آپشن کو منتخب کرلیں وہاں آپ کو ‘کیپ چیٹس آرکائیوڈ ‘کا آپشن نظر آئے گا جسے ان ایبل کردیں، ان ایبل کرنے کے بعد چیٹ سب سے نیچے چلی جائے گی، اس طرح آپ اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

خیال رہے یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا 2.21.11.1 ورژن کیلئے دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر