Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پے اینڈ پنشن کمیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں، وزیر خزانہ

Now Reading:

پے اینڈ پنشن کمیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پے اینڈ پنشن کمیشن کی سربراہ نرگس سیٹھی سے ملاقات ہوئی جس میں نرگس سیٹھی نے وزیرخزانہ کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے موجودہ اسٹرکچر کو اسٹریم لائن بنانے سے متعلق بریفنگ دی۔

ملاقات میں پے اینڈ پنشن کمیشن کی سربراہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

نرگس سیٹھی نے پے اینڈ پنشن سسٹم کی ہارمونائزیشن کیلئے درپیش چیلنجز سے وزیر خزانہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاونسز و مراعات میں بڑے پیمانے پرتفریق پائی جاتی ہے۔

پے اینڈ پنشن کمیشن کی سربراہ نرگس سیٹھی نے مزید کہا کہ پنشن کے اخراجات کا قومی خزانے پر بڑھتا ہوا بوجھ طویل عرصے کیلئے برداشت کرنا مشکل ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے پے اینڈ پنشن کے موجودہ نظام کو اسٹریم لائن کرنے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں پے اینڈ پنشن کمیشن کی سربراہ نرگس سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد ، میڈیم ٹرم اور طویل المعیاد پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، میڈیم ٹرم اورطویل المعیاد پلان تیارکرکے پیش کرے۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں کو ان کی کارکردگی سے منسلک کرنے سے متعلق پلان تیارکیا جائے، اچھی کارکردگی والے ملازمین کی تنخواہیں اچھی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر