Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی صورتحال میں بہتری، این سی او سی نے پابندیوں میں نرمی کردی

Now Reading:

کورونا کی صورتحال میں بہتری، این سی او سی نے پابندیوں میں نرمی کردی
این سی او سی

کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹرنے پابندیوں میں نرمی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر ( این سی او سی) کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز  نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور سروس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 12 بجے تک ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں یکم جون سے تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق شعبہ تعلیم میں جو ادارے 24 مئی سے نہیں کھلیں گے انکو 7 جون سے کھول دیا جائے گا جبکہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون سے کرائے جا سکیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم جون سے 150 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم ہر قسم کی سپورٹس اور کلچر سرگرمیوں پر پابندی رہے گی جبکہ مزار ، سینما ، انڈور ڈائیننگ، انڈور جم اور تفریحی مقامات بھی بند رہیں گے۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ ہفتے میں دو دن کاروباری مراکز بند رہیں گے اور یکم جون سےکھولےجانے والے سیکٹرز کا جائزہ27 مئی کولیاجائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مشن 30 مئی کو روانہ ہوگا
آئین صرف محترم ججز کی عزت کی بات نہیں کرتا، فیصل سبزواری
پاکستان میں سیلیکٹڈ توہین عدالت کے کیسز لگتے ہیں، طلال چوہدری
نائب وزیراعظم کا بشکیک واقعے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کرلیا
پاکستان کا سیکیورٹی کونسل میں مسلم ممالک کی مستقل نشست کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر