Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہری جس قدر احتیاط کریں گے اتنا ہی کورونا کیسز میں کمی آئے گی ،عثمان بزدار

Now Reading:

شہری جس قدر احتیاط کریں گے اتنا ہی کورونا کیسز میں کمی آئے گی ،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہری جس قدر احتیاط کریں گے اتنا ہی کورونا کیسز میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وباء خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے، رمضان المبارک کے آخری ایام میں عوام کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کے دوران حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، شہری بلا ضرورت گھر وں سے نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صورتحال کے تناظر میں لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے تاہم  ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، شہری کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 50  سال سے زائد عمر کے شہری صرف شناختی کارڈ دکھا کر کورونا ویکسین کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں جبکہ  40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے  بھی رجسٹریشن کے ذریعے ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہری کورونا ویکسین ضرور لگوائیں ،یہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر