Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا، ارسا نے خبردار کردیا

Now Reading:

ملک میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا، ارسا نے خبردار کردیا

ملک بھر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان خالد رانا کا کہنا ہے کہ پانی کی دستیابی سے متعلق صورتحال 3 سے چار روز میں واضح ہوجائے گی، ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ ملک میں پانی کی کتنی قلت آسکتی ہے، ڈیموں میں 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے زیادہ پانی موجود ہے جو 7 سے 8 روز کیلئے کافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی دستیابی کا انحصار برف پگھلنے پرہے جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت میں تبدیلیاں آرہی ہیں۔

دوسری جانب واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 56 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 60 ہزارکیوسک ہے جبکہ منگلا میں پانی کی آمد 48 ہزار کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 97 ہزار500کیوسک اور اخراج 90 ہزارکیوسک ہے جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار100کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر