Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

Now Reading:

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
موبائل اسپیس

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے بظاہر ایک چھوٹا مگر کارآمد فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

https://twitter.com/WhatsApp/status/1388194269106688002?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1388194269106688002%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1159197

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا اور اسے سمجھانے کے لیے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد چیٹس میں تصاویر اور ویڈیوز کا زیادہ بڑا ویو دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔

Advertisement

اس وقت واٹس ایپ میں بھیجی جانے والی تصاویر کراپ محسوس ہوتی ہیں اور مکمل دیکھنے کے لیے ان کو کلک کرکے اوپن کرنا پڑتا ہے تاہم اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس میں پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور اس پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس فیچر سے چیٹس میں بڑے فارمیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنا ممکن ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ اس تبدیلی کا اطلاق واٹس ایپ چیٹس میں بھیجی جانے والی ویڈیوز پر بھی ہوگا۔

واضح رہے اس نئے فیچر کو واٹس ایپ نے اپریل میں آئی او ایس ڈیوائس کے لیے متعارف کرایا تھا۔

تاہم اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس سے قبل  واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ WABetaInfo نے بتایا تھا کہ ویکیشن موڈ کی تیاری پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایک فیچر ویکیشن موڈ بھی ہے جس پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا مگر پھر رپورٹس میں بتایا گیا کہ لگ بھگ 2 سال کی محنت کے بعد اس پر کام روک دیا گیا تھا۔

اس وقت واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔

https://twitter.com/WABetaInfo/status/1301245825419554816

جس سے یٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے اور ویکیشن موڈ اس خامی کو دور کرنے کے لیے ہے جو چیٹس کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دینے والا فیچر ہے۔

اس فیچر کے تحت آرکائیو چیٹ اس سیکشن تک ہی محدود رہے گی۔

جب صارف آرکائیوڈ چیٹس سیکشن پر کلک کریں گے تو ان کے سامنے آرکائیو کی جانے والی چیٹس کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن بٹن بھی ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب ابھی یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹاورژن میں ہے جس میں نوٹیفکیشن سیکشن میں 2 ٹوگلز بٹنز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن بٹن صارفین کو یہ سیکشن ان کی ضرورت کے مطابق ترتیب دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر