Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید کی جتنی شاپنگ کرنی تھی بس کرلی، آج سے مکمل لاک ڈاؤن

Now Reading:

عید کی جتنی شاپنگ کرنی تھی بس کرلی، آج سے مکمل لاک ڈاؤن

جس نے عید کی شاپنگ کرنی تھی کرلی جو رہ گیا سو رہ گیا، سندھ بھر میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر کے تمام کاروباری سرگرمیاں بند کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے عید تک تمام کاروباری مراکز، مارکیٹس اور شاپنگ سینٹرز بند رہینگے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عید کی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت کا کل آخری روز تھا جس کے باعث بازاروں میں خریداروں کا معمول سے زیادہ رش دیکھا گیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اب تجارتی مراکزعید کی چھٹیوں کے بعد ہی کھلیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزکراچی کے تاجروں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  سے عید تک کاروبار کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔

Advertisement

 چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے امید ہے کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی طرح غریب عوام کی حق کی بات کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت چھوٹے تاجر بدترین حالات سے گزررہے ہیں، تاجر اس انتظار میں ہیں کہ انہیں عید تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے، سندھ میں کورونا کیسز کم ہیں عید کے بعد 5 دن کا لاک ڈاؤن لگایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد نے مزید کہاکہ ہم حکومت سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، حکومت تاجروں کی آواز بنیں اور کاروبار کھولنے دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر