ترجمان چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ چائنہ کی نظر میں جی سیون ایک چھوٹا گروپ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے جی سیون کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ دن ماضی کا حصہ ہوچکے ہیں جب ایک چھوٹا گروہ دنیا کی تقدیر کا فیصلہ کیا کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مسائل حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ موجود ہے ، چھوٹے گروہ دنیا کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں۔
چین نے ہمیشہ سے دنیا کے تمام ممالک چاہے وہ بڑے ہوں یا چھوٹے امیر ہوں یا غریب سب کو برابر سمجھا ہے۔
ترجمان چین نے مزید کہا کہ بین القوامی معاملات کو سب ممالک کی مشاورت سے چلائے جانے تو بہتر ہے ، چند ملکوں کا گروپ اسکا اہل نہیں ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News