Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کا یہ بجٹ تاریخ کا پہلا اور حقیقی فلاحی بجٹ ثابت ہوگا، عثمان بزدار

Now Reading:

پنجاب کا یہ بجٹ تاریخ کا پہلا اور حقیقی فلاحی بجٹ ثابت ہوگا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کا یہ بجٹ تاریخ کا پہلا اور حقیقی فلاحی بجٹ ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ، سینئر وزیر عبد العلیم خان، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، دیگر وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کی سعادت سے سرفراز کیا۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو پنجاب بدترین مالیاتی دور سے دوچار تھا، ایسے رنگ برنگے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کھڑے کئے گئے جن کی عوام کو ضرورت تھی نہ حکومت کے پاس وسائل تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی طرح ہم بھی مشکلات سے دوچار ہوئے، مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور رہنمائی میں پنجاب سمیت وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی صحیح سمت پر گامزن ہو چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم اس سال ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، ترقی کے نئے دور میں ہر شعبہ ہائے زندگی خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہوگا۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ مالی دشواریوں کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، کورونا کی تیسری لہر کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے آئندہ مالی سال میں بھی ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے صوبے کی معیشت پھلے پھولے گی۔اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بجٹ اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر