Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے تیاریاں مکمل

Now Reading:

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے تیاریاں مکمل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کا میلہ بدھ سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی  میں سجے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بقیہ میچز کے پہلے اور لیگ کے پندرویں میچ میں لاہور قلندرز  اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہو گا۔

 میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ، شوزب رضا  تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔

 پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے، تمام میچزپیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے،  21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت  ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز  میں مجموعی طور پر 6  ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔

Advertisement

جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔

شیڈول کے مطابق 9 جون کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،10 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز،پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرزاورملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی،14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر