ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کی صورت میں احتیاط کریں۔شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز ، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز، سے دور رہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت تیز ہوا اور بارش کے دوران عارضی طور پر کچھ علاقوں میں بجلی بند کی جاسکتی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ موسم بہتر ہوتے ہی ان متعلقہ علاقوں میں بجلی بحال کردی جاتی ہے۔ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ بجلی سے متعلق شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر ، 8119 پر ایس ایم ایس یا کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News