Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسین لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے زبردست اعلان کردیا

Now Reading:

ویکسین لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے زبردست اعلان کردیا

امریکی شہر نیویارک کے میئر نے شہر میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو 100 ڈالر انعام دینے کی پیشکش کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈے بلازیو نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں مذکورہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج سے شروع ہونے والی اس پیشکش کے تحت نیویارک شہر کے ویکسی نیشن سینٹرز میں اپائٹمنٹ لینے والے شہریوں اور ملازمین کو یہ انعام نقدی کی صورت میں دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں شریک ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لگوانے والے افراد کو ایک پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ ارسال کیا جائے گا یا فوری طور پر ای میل کے ذریعے ڈیجیٹلی فراہم کیا جائے گا۔

نیویارک کے میئر کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ اسی وقت آپ کو انعام دیا جائے گا، میرا خیال ہے کہ اس سے لوگوں میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر