Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی پی کے بعد پی ڈی ایم اپنی سمت کھو چکی ہے ، مولا بخش چانڈیو

Now Reading:

پی پی پی کے بعد پی ڈی ایم اپنی سمت کھو چکی ہے ، مولا بخش چانڈیو
مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی پی پی کے بعد پی ڈی ایم اپنی سمت کھو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہی حکومت کے خلاف مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ بلاول کی کامیاب عوامی مہم سے مخالفوں کے حوصلے خطا ہو گئے ہیں، شہر شہر بلاول بھٹو زرداری کے کارروان میں ہزاروں لوگوں کی شرکت پر قیادت اور جیالوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم اب تک مزاحمت اور مک مکا کے دوراہے پر ڈگمگا رہی ہے۔ پی پی کے بعد پی ڈی ایم اپنی سمت کھو چکی ہے ، اب پی ڈی ایم  کا کوئی سیاسی ویژن نہیں رہا۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عالم یہ ہے کہ جلسے میں لانگ مارچ اور پریس کانفرنس میں مک مکا کی بات کی جاتی ہے، مولانا فضل الرحمان انقلاب کا اعلان کرتے ہیں اور شہباز شریف 2023ء کے انتخابات تک مک مکا کی ۔

Advertisement

 مولا بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی پی کے ویژن پر چل کر پی ڈی ایم نے حکومت کی جڑیں کھوکھلی کر دی تھیں، اب مولانا صاحب بتائیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں ؟

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست صرف ایک خاندان کو ریلیف دلانے تک محدود ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری تنہا قوم کے مسائل اور جمہوریت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنی ناکامیوں کا الزام عوام پر ڈال دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی حالات خراب کر کے ذمہ داری اپوزیشن پر ڈال دی اور اب کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرا کر اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پونے تین سالوں میں عمران خان نے وزیر بدلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا،کورونا کی پہلی لہر میں عمران خان نے لاک ڈاؤن ناکام بنانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ وزیروں میں نہیں عمران خان میں ہے ، عمران خان گھر جائیں گے تو اس قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نجات ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر