Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ، محمود خان

Now Reading:

صوبے میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محرم الحرام کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس کے اعلیٰ حکام، افسران اور جوان شاباشی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار بھی قابل تعریف رہا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں محرم کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں تمام علمائے کرام کے کردار کو بھی سراہتا ہوں۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ محرم کے دوران انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر تاجر برادری اور عام شہریوں کا بھی مشکور ہوں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر