Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی ملک میں شریعت کا نظام چاہتی ہے ، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی ملک میں شریعت کا نظام چاہتی ہے ، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں شریعت کا نظام چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بے روزگار ہیں اور انصاف نہیں ملتا تو وجہ یہ ظالم حکمران ہیں ، ہم آپ کو بلاتے ہیں ان ظالموں کے بجائے رحمت اللعالمین ﷺ کے دامن میں پناہ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جاگیریں کاشت ہوتی ہیں اس میں کاشتکاروں کو بھی شریک کیا جائے ، 74 سالوں میں ظالم حکمران نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا ، آپ کو بھی حق نہیں دیا ، میرا ایجنڈا یہ ہے کہ کارخانے کے منافع میں مزدور کو بھی شریک کیا جائے ، شرم کی بات ہے کارخانے کا مالک کروڑوں کماتا ہے اور ادھر کام کرنے والا بھوکا سوتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نظام مصطفیٰ اور نظام شریعت میں محمود وایاز ایک صف میں نظر آتے ہیں ، جب مافیا کا ایجنٹ قومی اسمبلی میں موجود ہو  تو کون ان کا احتساب کرے گا ،  اسمبلی میں کوئی آپ کا نمائندہ نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ سرمایہ دار کو آپ ووٹ دیتے ہیں تو وہ وہاں جا کر اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے ، یہ کیسا ظلم ہے کہ شاہ محمود قریشی اور گوجرانوالہ کا مزدور ایک جیسا ٹیکس دیتا ہے ، یہاں ریاست اور حکومت ملکر غریب آدمی کا خون تو نچوڑتی ہے لیکن اسے حقوق نہیں دیتی۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آپ نے ان سانپوں کے منہ میں دودھ ڈال کر ازدھا بنایا ہے ،  انہیں قومی اسمبلی میں پہنچایا ہے ، ان سانپوں کو  اسمبلی سے نکالنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر