Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوٹ مار ایسوسی ایشن حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

لوٹ مار ایسوسی ایشن حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر سیاسی اپوزیشن کشکول لیے جگہ جگہ عوامی حمایت کی بھیک مانگ رہی ہے۔

وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ ملکی فلاح سے بے نیاز ساری اپوزیشن صرف این آر او کی چٹ کے چکروں میں ہے۔

 ترجمان حکومت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپنے ادوار میں تو یہ لٹیروں کا ٹولہ کسی پروگریسو معاملے پر اکٹھا نہ ہو سکا، آج جب حکومت ریفارمز پر عمل پیرا ہے، اپوزیشن اس کام میں بھی روڑے اٹکا رہی ہے۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جانتی ہے نئے پاکستان میں طرز کہن پہ اڑنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اپوزیشن نے ہمیشہ کمزور اداروں سے اپنی جیبیں بھریں اور عوام کو بے سہارا چھوڑ دیا۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب سے ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والے آصف زرداری بزدار حکومت پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ گندم پر اپنے آقاؤں کو سبسڈی دینے والے شاہد خاقان  بھی حکومتی زرعی پالیسی پر بول رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، اپوزیشن ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے پھر بھی ان کے وامی حمایت کشکول میں کچھ نہیں آئے گا۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سنگل نیشنل کریکولم، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، پی ایم ڈی اے نئے پاکستان کی بنیاد بنیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بچے اور من کے کچے ہیں، بلاول نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ چھوٹی سی عمر میں ہی بنالیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کی جیل کا سپرنٹنڈنٹ بھی جیالا ہی ہوگا، پی ڈی ایم والے نہ اِدھر کے رہے اور نہ ہی اُدھر کے رہے، ن لیگ کے ترجمان آپس میں لڑ رہے ہیں، اپوزیشن والے ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف بلاول کو اور بلاول شہباز شریف کو استعمال کررہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن دیہاڑی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، فضل الرحمٰن نے پچھلی بار ایک ارب کی دیہاڑ لگائی اور اس مرتبہ 4  ارب کی دیہاڑی لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ پنجاب میں یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کیا گیا، پنجاب میں اسپتالوں کو بھی سولر پر منتقل کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا تھا کہ توانائی کے محکمہ میں انقلابی اقدامات کیے گئے، وزیراعلیٰ کا حق ہے جسے چاہیں ہٹائیں اور جسے چاہیں تعینات کریں، وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں اچھا آئی جی آئے تو انکا حق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر