Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے، اسد عمر

Now Reading:

کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کے پی ٹی پورٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے، گرین لائن منصوبے پر کام ہوچکا ہے، بسیں اگلے ہفتے تک پہنچ جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نمائش میں انڈرپاس بنارہے ہیں، نمائش کے انڈرپاس میں بسیں رکھیں گے، شہر میں جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے بھی اہم منصوبہ ہے، مختلف حکومتوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہیں چل سکتا، یہ منصوبہ 43 کلو میٹر پر محیط ہے، 22 اسٹیشنز اس منصوبے پر بنائے جائیں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ 10 لاکھ اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے، کراچی سرکلر ریلوے 27 ارب روپے کا منصوبہ ہے، 30 ستمبر کو اس منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کردی جائے گی، اس منصوبے میں 6 ارب سندھ حکومت دے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ وفاق نے فیصلہ کیا ہے کراچی میں بڑے کام کرنے ہیں ، جب حکومت مؤثر کام کرے گی تو زیادہ پانی بھی گزر جاتا ہے، بلاول نے ٹھیک کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح ہوجائے گا، گرین لائن منصوبے کے لیے 80 بسیں لائی جا رہی ہیں، کراچی میں 55 سے 60 کلو میٹر سڑکیں بنائی جائیں گی اور 6 سے 8 ہفتے میں گرین لائن منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم 30 ستمبر سے پہلے کراچی آئیں گے ، کراچی سرکلر ریلوے کے تحت 22 اسٹیشن بنیں گے، کراچی سرکلرریلوے منصوبے کو ہر حال میں مکمل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں سے متعلق بڑا اعلان
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر