Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستان نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو، مولانا طاہر اشرفی

Now Reading:

ہندوستان نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو، مولانا طاہر اشرفی

پاکستان کا فلسطین کےلیے وہی مؤقف ہےجوقائداعظم کاتھا، مولاناطاہراشرفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہندوستان نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، بھارت جو کھیل کھیل رہا ہے وہ خطے کے امن کے لیے تباہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ کسی کو اڈے نہیں دیں گے اور نہ کسی کی جنگ کا حصہ بنیں گے ، یقیناً اس انکار کے ہمیں نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ، ہمیں خود کو شرپسندی سے الگ کرنا ہوگا، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو شرپسندی پر اسے چھوڑا نہیں جائے گا ، محرم الحرام کے دوران شرپسندی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اداروں کی بھرپور اور مربوط کوششوں کی وجہ سے کسی قسم کی مسلکی آگ لگانے کی کوشش کامیاب نہ ہونے دی گئی ، سوشل میڈیا کو غلط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کوئی بھی صاحب علم گالی اور بدزبانی سے کام نہیں لیتا ، ایک شرپسندی پر مبنی ٹوئٹر پیغام بھارت سے 4لاکھ 70 ہزار مرتبہ ری ٹویٹ ہوا، یکجہتی کونسل احسن طریقے سے کام کررہی ہے ، پیغام پاکستان کی دستاویز تیار کرلی گئی ہیں ، محراب و منبر میڈیا کی قوت سے بڑی قوت ہے ، مجھ پر آخری حملہ داعش نے کروایا تھا اور حملہ آور بارہ سالہ بچہ تھا۔

Advertisement

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا موضوع ایک لحاظ سے فخر کی بات ہے تو دوسری جانب لمحہ فکریہ بھی ہے ، خواتین پر تشدد کے حوالے سے ہر بھائی خاوند اور باپ کی ذمہ داری ہے کہ ایسا واقعہ ہی نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کبھی مائیں تربیت کرتی تھیں کہ محلے کی لڑکی تمہاری بہن ہے ، یہ ماننا پڑے گا کہیں نہ کہیں تربیت میں بھی کمی آئی ہے ، مینار پاکستان واقعے میں کوئی ایک ایسا ہاتھ نہیں تھا جو اس واقعے کو روکتا کہ یہ میری بہن ہے ، نبی کریم ﷺ کے مقاصد نبوت میں سے ایک مقصد عورت کا تقدس بھی تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا  کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے فرمایا بیٹی خوشخبری ہے ،  اس آیت سے پتہ چلتا ہے بیٹی کی تعظیم کیا ہے ، آج پڑھے لکھے لوگ بھی اپنی بیٹیوں کو وراثت میں سے حصہ دینے کو تیار نہیں ہیں ، نبی کریم ﷺ سے بڑا کوئی وزت والا نہیں ، حضرت فاطمہؓ جیسی بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ میں تمہارا نکاح علی سے کر دوں۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ آقا علیہ سلام بی بی خدیجہ کا مال لے کر فروخت کرنے گئے اس سے ثابت ہوتا ہے خاتون تجارت بھی کر سکتی ہے ،  حضرت عمرؓ جیسے افراد بی بی حفصہ سے معاملات پوچھنے آتے تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورتوں سے مشاورت کی تعلیم دی گئی۔

  

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر