Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

Now Reading:

وزیر خارجہ کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ پاکستان کی جاپان کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ مسٹر توشی مِٹسو موتیجی سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا اس مو قع پر کہنا تھاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان جاپان کو ایک ترقیاتی حوالے سے قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔

 وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم 2022ء میں پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کو پرجوش انداز میں منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے پاک جاپان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا قیام خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان میں نمو پاتے انسانی اور معاشی بحران کے خاتمے کے لیےضروری ہے کہ عالمی برادری افغانوں کی معاونت کو یقینی بنائے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد پر مشتمل ایک “ڈوزیر” جاپانی ہم منصب کو پیش کیا۔

دوسری جانب  سکھوں کی تنظیم “ سکھ فار جسٹس “ نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے دورہ امریکہ پہ بڑے احتجاج کی کال دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے لے کر اقوام متحدہ تک ان کا پیچھا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 سکھوں کی تنظیم  سکھ فار جسٹس  کے منتظمین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاوس سے رابطے میں ہیں ،امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیریس کو اس حوالے سے خط لکھ دئیے گئے ہیں۔

Advertisement

سکھوں کی تنظیم  سکھ فار جسٹس کے مطابق سینیٹرز اور کانگریس میں کوبھی اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں ۔

صرف یہی نہیں بلکہ ہندوستانی وزیر اعظم کے خلاف ایک بار پھر امریکہ اور دیگر ممالک میں قتل اور پر تشدد کارروائیوں کے خلاف مقدمے درج کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر