Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، منٹگمری جیمخانہ اور ٹی ایم سی کی کامیابی

Now Reading:

محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، منٹگمری جیمخانہ اور ٹی ایم سی کی کامیابی

محمد زبیر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں منٹگری جیمخانہ اور ٹی ایم سی کلب نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں منٹگمری جیمخانہ نے مجاہد جیمخانہ کو با آسانی 114 رنز سے شکست دیدی، ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں منٹگمری جیمخانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کئے۔

 غازی عباد ناصر نے ناقابل شکست 44 رنز ، احسن شیراز نے 38 رنز اور علی مہر نے 35 رنز اسکور کئے جبکہ  عادل رشید اور ولی خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

جواب میں مجاہد جیمخانہ کی پوری ٹیم 16۰3 اوورز میں 71 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، عادل اشفاق نے 24 رنز اسکور کئے ۔

انڈر 19 لیفٹ آرم لیگ اسپینر سید طیب نے تباہ کُن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےصرف 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سمیر احمد نے تین اور طحٰہ وقار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

 ایمپائرنگ کے فرائض نعیم خان اور اصغر شاہ نے سرانجام دئیے۔

 دوسرے میچ میں کے ایم سی ایسٹرن اسٹار گراؤنڈ پر ٹی ایم سی کرکٹ کلب نے ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی ۔

ٹی ایم سی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے  ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز اسکور کئے ۔

بازید خان نیازی نے 61 رنز ، شفقت اللہ  خان 58 رنز اور حظیفہ احسان نے 32 رنز اسکور کئے  جبکہ عدنان سلیم نے 3 اور نور محمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 جواب میں ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی، ثناء اللہ نے 44 رنز ، نور محمد نے 33 رنز ، علی جسیم نے ناقابل شکست 33 رنز اور عدنان سلیم نے 24 رنز اسکور کئے ۔

عبدالرحیم نے 3 جبکہ روحیل نثار اور شعیب علی نقوی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

Advertisement

اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد ذکی اور راشد علی نے سرانجام دئیے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر