Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان یقیناً لا علم ہونگے کہ گومل یونیورسٹی شہید بھٹو نے قائم کی تھی ، فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

عمران خان یقیناً لا علم ہونگے کہ گومل یونیورسٹی شہید بھٹو نے قائم کی تھی ، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان یقیناً لا علم ہونگے کہ گومل یونیورسٹی شہید بھٹو نے قائم کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  آج گومل یونیورسٹی کو کورونا اسپرے کیلئے بند کیا گیا ، نام نہاد کسان کارڈ کنوینشن میں میڈیا کو نہ مدعو کرنا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے ، آیل این جی کی خریداری میں کرپشن کیلئے این او سی دیا گیا ، گندم اور چینی ایکسپورٹ اور امپورٹ کرنے میں کرپشن کیلئے این او سی دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  خان صاحب این آر او کا راگ الاپنا جاری رکھیں جلد آپ کو کام آئے گا۔

اس سے قبل  پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے تابش گوہر کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ندیم بابر کے بعد تابش گوہر کا استعفیٰ مگر لوٹ مار کا حساب کون دے گا؟

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ ایل این جی میں سیکڑوں ارب روپے کا حساب کون دے گا ، عمران خان نے معیشت اور صنعت سے وابستہ ہر وزارت میں مالی سہولتکار بھرتی کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ عمران خان کی معیشت کے ماہرین نے ملک کی معیشت کو بدحال کردیا ہے ، قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ عمران خان حوالہ ہنڈی کی مارکیٹنگ کیوں کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر