Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت اندھیرا لانا چاہتی ہے، شازیہ مری

Now Reading:

پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت اندھیرا لانا چاہتی ہے، شازیہ مری
شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے حکومت اندھیرا لانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف صحافتی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بل کو مسترد کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا ارادہ ہے، پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت ایک اندھیرا لانا چاہتی ہے۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میڈیا ورکرز کے احتجاج میں برابر کے شریک ہیں، پوری دنیا میں صحافت آزاد سے آزاد تر ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں ایسے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں کہ کس طرح صحافت کو کنٹرول کیا جائے۔

Advertisement

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف صحافتی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے میں اپوزیشن جماعتیں ن لیگ، پی پی، جے یو آئی (ف) کے نمائندے اور اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری  نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے چند کارناموں میں  مہنگائی، بیروزگاری اورغربت میں اضافہ ہے ۔ تین برسوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں مستقل اضافہ، ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ بھی چند نمایاں کارنامے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر