Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی نظام بنیادی عوامی مسائل میں کمی لانے کیلئے مؤثر ثابت ہوگا، چوہدری پرویزالہٰی

Now Reading:

بلدیاتی نظام بنیادی عوامی مسائل میں کمی لانے کیلئے مؤثر ثابت ہوگا، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام بنیادی عوامی مسائل میں کمی لانے کیلئے مؤثر ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے سرگودھا کنٹونمنٹ سے آزاد کونسلر چوہدری توقیر اشرف گجر اور رائے عمر فاروق کھرل کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سرگودھا کنٹونمنٹ سے منتخب آزاد کونسلر چوہدری توقیر اشرف گجر اور رائے عمر فاروق کھرل نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس سے عام آدمی کو نچلی سطح پر فائدہ ہو، ہماری پہلی ترجیح عام آدمی اور غریب آدمی کے مسائل حل کرنا ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا ہے کہ معاشرے کی خوشحالی کا دارومدار عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مبنی ہے، بلدیاتی نظام بنیادی عوامی مسائل میں کمی لانے کیلئے مؤثر ثابت ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب آزاد کونسلر چوہدری توقیر اشرف گجر نے کہا کہ ہم چوہدری شجاعت حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

واضح رہے کہ ملاقات میں نائب صدر چوہدری سرفراز گوندل، رائے شاہ نواز کھرل، حاجی زاہد اختر اور فیصل گھمن بھی شریک تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر