Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا وتیرہ ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا وتیرہ ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا وتیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف خاندان سے جب بھی کرپشن پر سوال ہوتا ہے یہ بیمار ہوجاتے ہیں، اب شریف خاندان کے وکیل بھی بیمار ہورہے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ شریف خاندان التوا کے پیچھے چھپ رہا ہے، ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا وتیرہ ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے کیس چلانے کا کہا تو جواب آیا کہ وکیل کیس چھوڑ گئے، شریف خاندان اگر بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار ہے ، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی دفعہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے ، شریف خاندان اب این آر او کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

Advertisement

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا کہ آپ نےملک کاپیسہ لوٹا،منی لانڈرنگ کی ، نوازشریف لندن میں چائےاورپولومیچ کےمزےلےرہےہیں ، م اورش لیگ کی لڑائی اب میڈیا کےسامنے بھی آگئی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کاسوال پوچھنےپرمریم خاموش ہوگئی تھیں، مریم نواز کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ عدالت کو کہیں کہ روزانہ کی بنیاد پرسماعت کریں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیر مملکت فرخ حبیب نے پی این سی اے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستان نے بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزارجانوں کی قربانی دی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے ، افغانستان کو موجودہ حالات میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ، افغانستان کو تنہا چھوڑا تو انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا نہ ہو ، افغان عوام کو  4 دہائیوں سے زیادہ آزمائش کا سامنا کرنا پڑا ، افغانستان میں ایسی حکومت کے قیام کے خواہاں  ہیں جس پر سب کو اعتماد ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر