Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ بھی جب ووٹ دینا پڑا تو پوری ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی، شہباز گل

Now Reading:

آئندہ بھی جب ووٹ دینا پڑا تو پوری ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ بھی جب ووٹ دینا پڑا تو پوری ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی پھر بھی آپ سائلنٹ موڈ پر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جی اس وقت آپ مسلم لیگ قطر میں تھیں؟

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ نئی بات نہیں میاں صاحب سپریم کورٹ میں اپنے بچوں سے لاتعلق ، بیٹے باپ سے لاتعلق، لیکن دادا کی جائیداد سے تعلق ، شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بیوی بچوں سے لاتعلق ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتنی ذلت اوررسوائی کسی کی قسمت میں نہیں آئی،غیرملکی میڈیا پرکہا گیا ان کی حیثیت میئراسلام آباد سےزیادہ نہیں، پی ٹی آئی کوآئندہ الیکشن میں امیدوارنہیں ملیں گے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ اداروں کےاحترام کا درس دینے والے ای سی پی پرحملہ آورہیں، الیکشن کمیشن ارکان کوچیف الیکشن کمشنرکےخلاف کھڑا ہونے کا کہا گیا،چوری سامنے آنے کےڈرسے الیکشن کمیشن پرحملے ہو رہے ہیں، دھاندلی کی پیدائش کوبند کیے بغیرانتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اختیارات سےتجاوزکرنے والوں کے آگے کھڑا ہونا ہوگا،عوام کےفیصلوں کوروند نے والوں کو روکنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ جاوید لطیف نوازشریف کےجانثارسپاہی، نظریات کے پیروکارہیں، جاوید لطیف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی توجواب جمع کرادینگے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہاکہ عمران خان نےکہا تھا کہ مہنگائی ہوتوسمجھ جاؤ وزیراعظم چورہوتا ہے،عمران خان پاکستان کے پہلےسرٹیفائیڈ چورہیں، حکومت کی بہت سی چیزیں سامنےآئیں گی، 5 سال سے کنٹینرپربھاشن سن کرقوم کے کان پک گئے،عمران خان کی چوری کی بات آئی توکہا گیا حساب نہیں دوں گا، دوسروں کوچورکہہ کراپنی چوری نہیں چھپائی جاسکتی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر