Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان شاہین کا خدشہ

Now Reading:

بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان شاہین کا خدشہ
طوفان

بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان شاہین کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن بن چکا ہے، آج رات تک ڈیپ ڈپریشن بن جائے گا ، کل صبح سمندری طوفان بننے کے قوی امکانات ہیں، شہر میں آج دوپہر سے تیز بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،بارش کے دوران آندھی چلنے کے بھی امکانات ہیں ، اس دوران ہوا کی رفتار 75 تا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندرمیں طغیانی رہے گی اور معمول سے اونچی لہریں بلند ہونے کے امکانات ہیں ، 2007 میں سمندری طوفان بنا تھا ، صورتحال ویسی ہی معلوم ہورہی ہے
جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

Advertisement

 محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں دو دن تک موسلادہار بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اربن ایمرجنسی کے باوجود ضلعے انتظامیہ، واسا اور بلدیا کے سینیٹری ملازمین غائب ہیں۔ بارش کے نام پر بھاری اخراجات سندھ حکومت سے لے کر متعلقہ اداروں کے افسران مبینہ کرپشن میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد شہر میں موجود برساتی نالوں کی صفائی نا ہونے سے صورتحال خراب ہے، تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

ضلع انتظامیہ ، واسا اور بلدیہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے شہری پریشان ہیں۔

آج شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق اس وقت شہر تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، دوپہر تک شہر میں بارش کے واضح امکانات ہیں۔

Advertisement

محکمہ مو سمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آج سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں یا آندھی چلنے کا بھی امکان ہے، سمندری لہریں معمول سے کافی بلند ہوںگی۔

ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے
بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
ملتان، حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا
حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے، قمر زمان کائرہ
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر