Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کی لازمی پابندی ختم

Now Reading:

یو اے ای میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کی لازمی پابندی ختم

کورونا کیسز میں کمی کے باعث متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فیس ماسک کی پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بعض عوامی مقامات پر شہریوں کے فیس ماسک پہننے سے متعلق ضابطوں میں نرمی کا اعلان  کردیا ہے۔

وزارتِ صحت کی جانب سے  اعلامیے میں کہا کہ ورزش، ساحل پر بیٹھنے والوں کے لیے فیس ماسک لازمی نہیں ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پرائیوٹ گاڑی میں اکیلے یا گھر والوں کے ساتھ جانے والے بھی فیس ماسک کے بغیر گھوم سکتے ہیں جبکہ حجام کی دکانوں وغیرہ میں بھی ماسک لازمی نہیں ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق فیس ماسک کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ کورونا کیسز میں 60 فیصد کمی کے بعد کیا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 380 مریض صحت یاب ہوئے، علاوہ ازیں 2 مریضوں کا انتقال بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  اب تک 1 کروڑ 95 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین دی گئی ہے، جن میں سے 80 لاکھ 70 ہزار کو دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر