Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی کا مزید قانون شکنی پر کالعدم ٹی ایل پی کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ

Now Reading:

قومی سلامتی کمیٹی کا مزید قانون شکنی پر کالعدم ٹی ایل پی کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ
عمران خان

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کالعدم ٹی ایل پی نے مزید قانون شکنی کی تو پھر اسے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے علاوہ سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور ریاست کی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی ، کوئی غیرقانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے اس عزم کا اظہار کیا کہ ھکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہم قسم کی امداد جاری رکھے گی۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہا قانون نافذ کرنے والے اہلکار عوام کا تحفظ کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے پولیس کی کارکردگی اور تحمل کی تعریف کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس کے اس تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیم کے جلوس سے جھڑپوں کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت ہو چکی ہے جبکہ 400 سے زیادہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اجلاس میں مذاکرات کے آپشن کو کھلا رکھتے ہوئے بتایا گیا کہ ریاست کسی قسم کے غیرآئینی اور بلاجواز مذاکرات کو تسلیم نہیں کرے گی۔

اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ناموس رسالت کے غلط اور گمراہ کن استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس معاملے کے غلط استعمال سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے جس سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر کل قوم سے خطاب بھی کریں گے اور موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر