Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی چیخیں احتساب کی وجہ سے ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی چیخیں احتساب کی وجہ سے ہے، ڈاکٹر شہباز گِل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مولانا  فضل الرحمن کی چیخیں احتساب کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوام نہیں اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، مولانا  فضل الرحمن کی چیخیں  احتساب کی وجہ سے ہے، اپوزیشن کورونا سے شروع ہو کر آج مہنگائی پر گھٹیا سیاست میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا عفریت پوری دنیا میں پنجے گاڑے بیٹھا ہے، پوری دنیا انرجی بہران کا شکار ہے، پاکستان میں مہنگائی اور قیمتیں نسبتاً کم ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ تیل بحران پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عوام نے کورونا کا مقابلہ کیا مہنگائی کو بھی ہرائیں گے۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان تک پہنچ رہی ہے ، مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی خود کشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے ، اس صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ پی ڈی ایم فوری اقدام کرے ، اگلے دو ہفتوں میں مظاہرے کا اعلان کر رہے ہیں ، ملک بھر میں ہرضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے کریں گے ، شہر کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں ، ملک کا ہر شہری اس میں شرکت کرے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک شروع کی جائے گی ، کل پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا ، مہنگائی کے علاوہ اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عام آدمی کو میدان میں  آنا ہو گا ، پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں مظاہروں ریلیوں میں شرکت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کے لیے عذاب بننے والے حکمران کو مزید برداشت نہیں کرینگے، 45 ہزار ارب کے قرض قوم کیسے ادا کرے گی ، ایسے جعلی  نا اہل کرپٹ  حکمران زیادہ دیر نہیں رہ سکتے ، حکومت قوم کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات دیکھ رہی ہے، سلیکٹیڈ اور کرپٹ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی ، مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی ، کل مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہی اجلاس ہوگا ، مہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کیے جائیں گے ، مہنگائی سے نجات کے لیے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا ، پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاہروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں ، عوام پیٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئی ہے ، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد سے زیرو ہوگیا ، 15 جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پیٹرول بڑھ گیا ہے، حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر