Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب نے معتمرین کو ایک اور خوشخبری سنادی

Now Reading:

سعودی عرب نے معتمرین کو ایک اور خوشخبری سنادی
حج عمرہ

حج عمرہ

سعودی عرب نے معتمرین کو ایک اور خوشخبری سنادی، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کے وقفے کی لازمی شرط کو اب ختم کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے دوران ایک بار عمرہ ادا کرنے کے بعد دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کے وقفے کی لازمی شرط کو اب ختم کردیا گیا ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈیڑھ سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا ہونا شروع ہوئیں اور نماز جمعہ میں روح پرور مناظر دیکھے گئے تاہم اب معتمرین کو ہدایت کی گئی ہے اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ فوری طور پر حاصل کر لیا جائے۔

یاد رہے کہ ایک بار عمرہ ادا کرنے کے بعد دوسرا عمرہ ادا کرنے کی اجازت 15 دن بعد دی جاتی تھی جس کا مقصد کورونا پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے زیادہ زیادہ افراد کو عمرہ ادا کرنے کی سہولت دینا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر